سنسنی اور ایڈونچر سے بھرپور دی جنگل بک نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ فلم کی کہانی موگلی نامی بچے کی ہے جو جنگل میں خون خوار جانوروں کے درمیان پروش پاتا ہے۔ فلم اب تک پچیس ارب روپے بٹور چکی ہے.
سیڈرک نکولس کی ہداہت کاری میں بننے والی فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے. دو بہنوں کے درمیان اقتدار کی لالچ پر بننے والی فلم ریلز کے دو ہفتوں میں تین ارب پچپن کروڑ روپے کما چکی ہے.
پیٹر اٹینیو کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم کیانو نے ریلیز کے تین دنوں میں اٹھانوے کروڑ روپے کما لیے، فلم باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے.