ثوبیہ خان کی پر فارمنس کے دوران ’’گو ثوبیہ گو ‘‘کی آوازیں
لاہور(آئی این پی)پشتو فلموں کی ادکارہ ثوبیہ خان کو ناقص پر فارمنس پر ڈرامہ ’’اک تیرا وعدہ ‘‘سے فارغ کیے جانیکا امکان جبکہ ادکارہ نے ڈرامے میں ان رہنے کیلئے کوشش شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی تھیٹر میں جاری مذکورہ ڈرامے میں ثوبیہ خان کی پر فارمنس کو شائقین کی جانب مسترد کیا جارہا ہے اور گزشتہ روز بعض ڈرامہ شائقین نے ’’گو ثوبیہ خان گو ‘‘کی آوازیں بھی لگائیں ہیں جسکے بعد ڈرامہ پر دڈیوسر کی جانب سے انکو ڈرامے سے فارغ کرکے انکی جگہ شانزہ خان کو کاسٹ کیے جانیکا امکان ہے جبکہ ثوبیہ خان ڈرامے میں ان رہنے کیلئے کوشش کر رہی ہے اور اس کیلئے اپنے معاوضے میں کمی پر بھی آمادہ ہو چکیں ہیں۔