شاہدہ منی نعتیہ البم کی تیاریوں میں مصروف، رمضان میں ریلیز ہو گا

شاہدہ منی نعتیہ البم کی تیاریوں میں مصروف، رمضان میں ریلیز ہو گا

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی رمضان المبارک میں نعتیہ کلام پر مشتمل آڈیو ویڈیو البم ریلیز کریں گی۔ وہ البم کی نعتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے بتایا کہ میں نے کافی نعتیںریکارڈکرائی ہیں جسکو رمضان المبارک کےلئے تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس البم کی تمام آمدنی غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی۔