اداکارہ آفرین فلم ”خاندانی بدمعاش“میں جلوہ گر ہونگی

اداکارہ آفرین فلم ”خاندانی بدمعاش“میں جلوہ گر ہونگی

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفرین فلم ”خاندانی بدمعاش“ میں جلوہ گرہونگی۔ فلم عید الفظر کے موقع پر سلور سکرین کی زینت بنے گی۔ آفرین نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں ہروقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں۔
گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کی ماڈل ریاب الماس کے ساتھ ویڈیو لانچ
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے ماڈل رباب الماس کے ساتھ ویڈیو لانچ کردیا۔ ظفر اقبال نیویارکر نے شاعر ناصر علی ناصر کے لکھے گیت ”مجھے اپنا بنا کے تونے“ میں رباب الماس کو ماڈل سائن کیا تھا۔ ، جس کے ساتھ انہوں نے خود ماڈلنگ کی۔ کمپوزیشن ناصر حسین نے بنائی جبکہ ویڈیو کے کیمرہ مین کاشف رضوی اور ایڈیٹنگ محمد تنویر اختر نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مدر ڈے کے حوالے سے ویڈیو ”پیاری ماں“ ریلیز ہوا اور اب ان دنوں رمضان المبارک کے لئے قوالی ”نہ ملتا سہارا “ کا ویڈیو بنایا جا رہا ہے۔