گلوکارہ سائرہ ارشد کی پی ٹی وی کے موسیقی کے پروگرام ’’سر سنگیت‘‘ میں شرکت

لاہور (این این آئی) گلوکارہ سائرہ ارشد نے پی ٹی وی کے موسیقی کے پروگرام ’’سر سنگیت‘‘ میں شرکت کی۔ گلوکارہ نے پروگرام میں اپنی نئی البم کے پانچ گانے ریکارڈ کرائے ۔ مذکورہ پروگرام جلد ہی پی ٹی وی سے آن ائیر ہو جائے گا۔ پروگرام کے پروڈیوسر عابد حسین ہیں۔ سائرہ ارشد حال ہی میں یورپ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچی ہیں۔