فلم اور سٹیج کے کامیڈین ظفری خان نے بھارت میں کامیڈی شو سمیت فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

لاہور(آئی این پی) فلم اور اسٹیج کے کامیڈین ظفری خان نے بھارت میں کامیڈی شو سمیت فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کو بھارت کے ایک معروف ٹی وی نے مزاحیہ شو میں شرکت کیلئے بھاری معاوضے کی بھی پیش کش بھی کی ہے لیکن ظفری خان نے بھارت کے کسی شو اور فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔