روحانی سکون کیلئے اولیائے کرام کے مزارات مبارک پر حاضری دیتی ہوں: ماہ نور

لاہور (این این آئی) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ روحانی سکون کے لئے اولیائے کرام کے مزارات مبارک پر حاضری دیتی ہوں ،اگر ہم ان ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہماری دنیا وی مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے ۔ گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں ہی والدہ کے ہمراہ بزرگ ہستیوں کے مزارات پر جا کر دعا ئیں مانگا کرتی تھیں اور یہ سلسلہ آج بھی بر قرار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری کامیابیوں کے پیچھے میری والدہ کی دعائوں کا بڑا عمل دخل ہے اگر میری مجھے سپورٹ اور رہنمائی نہ دیتیں شاید میں کبھی بھی موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی۔