”ریڈیو پاکستان لاہور کا جہانِ موسیقی“ پروگرام میں فنکاروں، موسیقاروں کو خراجِ تحسین

”ریڈیو پاکستان لاہور کا جہانِ موسیقی“ پروگرام میں فنکاروں، موسیقاروں کو خراجِ تحسین

لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے 76ویں یوم تاسیس کے حوالے سے سنٹرل پروڈکشن یونٹ نے اپنے قیام سے موسیقی کے سفر کا احاطہ کرتے ہوئے ایک خصوصی دستاویزی پروگرام پیش کیا جس کا عنوان تھا ”ریڈیو پاکستان لاہور کا جہانِ موسیقی“ اس پروگرام میں ریڈیو لاہور کے شعبہ موسیقی سے وابستہ نامور فنکاروں، موسیقاروں، پروڈیوسروں کو خراج تحسین پیش کیا اور موسیقی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔ 65ءکی جنگ کے دوران سی پی یو لاہور سے خصوصی نغمے ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں پیش کئے گئے۔ اس پروگرام کو موسیقی کے حلقوں میں بہت سراہا گیا۔ پروگرام کی پروڈکشن ٹیم میں کنٹرولر خالد وقار، پروگرام منیجر مصطفےٰ کمال، سینئر پروڈیوسر محمد سلیم بزمی اور اسسٹنٹ پروڈیوسر ذیشان ملک شامل تھے۔