وینا ملک کا اپریل میں شوہر کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان

وینا ملک کا اپریل میں شوہر کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار وینا ملک جنہوں نے حال ہی میں دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین اسد خٹک سے شادی کی ہے، اپریل میں اپنے شوہر کے ساتھ وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھ گئی ہیں تاہم میں گھر کو شوبز پر ترجیح دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسد خٹک کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہا ہے، وہ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور وہاں پر کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے بعد وطن واپس آنا اچھا لگے گا۔