طالبان سے مذاکرات کا ٹارگٹ فضل الرحمن سے واپس لے کر حکومت نے کامیابی کی بنیاد رکھ دی: مسرت شاہین

طالبان سے مذاکرات کا ٹارگٹ فضل الرحمن سے واپس لے کر حکومت نے کامیابی کی بنیاد رکھ دی: مسرت شاہین

لاہور (آئی این پی) تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن سے لے کر مذاکرات کامیاب بنانے کی بنیادرکھ دی ہے۔ بدھ کے روز ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مسرت شاہین نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا ٹارگٹ مولانا سمیع الحق کو دینے سے مذاکرات کی کامیابی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ طالبان سے مذاکرات کو کامیاب بنا سکیں، ان کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ پاکستان کے حمایتی ہیں یا طالبان کے۔