الحمرا ہال میں محفل موسیقی، ممتاز طافو نے راگ میگھ بجا کر داد وصول کی

الحمرا ہال میں محفل موسیقی، ممتاز طافو نے راگ میگھ بجا کر داد وصول کی

لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام گذشتہ روز الحمرا ہال 3 میں ایک محفل موسیقی ہوئی جس میں معروف گٹارسٹ اور موسیقار سجاد طافو کے بیٹے ممتاز طافو نے ستار پر راگ میگھ بجا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ کہ ممتاز کی عمر صرف 12 سال ہے اور وہ اس سے قبل اکتوبر 2013ءمیں سالانہ موسیقی کانفرنس میں پرفارم کرکے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ سجاد طافو نے کہا کہ خصوصی محنت سے ممتاز کو اس ساز کی تربیت دی ہے۔ ستار بہت بڑا میوزک انسٹرومنٹ ہے جو طافو گھرانے میں سب سے پہلے ممتاز طافو نے بجایا ہے۔ میں نے یاد رہے کہ اس محفل میں گلوکار عبدالر¶ف اور شہباز علی نے بھی پرفارم کیا۔ شہباز علی طبلہ نواز ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔