سٹیج ڈرامہ ’’بے شرم‘‘آج سے پیش کیا جائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈرامہ ’’بے شرم ‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔کاسٹ میں نسیم وکی ‘آفرین خان ‘سنہری خان ‘شانزہ‘ سدرہ نور‘سیمی خان ‘چاہت چودھری ‘شاہد خان ‘گڈو کمال ‘ندیم برال ‘اسد کھڑااور زاہد خان شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے مصنف اور ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طار ق ہیں ۔