نصیر الدین شاہ کی لاہور آمد، دوستی کا سفر جاری رہنا چاہئے: بھارتی اداکار

نصیر الدین شاہ کی لاہور آمد، دوستی کا سفر جاری رہنا چاہئے: بھارتی اداکار

لاہور (سٹی رپورٹر) بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ ایک ہفتہ کے دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کا سفر جاری رہنا چاہئے۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ تیسری بار لاہور میں اپنا تھیٹر گروپ لے کر آیا ہوں گزشتہ سال بھی فیض فاﺅنڈیشن کے لئے ڈرامہ کیا تھا، اس بار پھر کرنے آئے ہیں۔ ہم پاکستان آتے رہیں گے کیونکہ فیض صاحب نے ہمیں جو کچھ دیا ہے اس کے بدلے اگر تھوڑا سا بھی کر دیں تو اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں سے مجھے بہت اچھا کھانے کو ملے گا۔
نصیر الدین شاہ