’’ایک شام ریشماں کے نام‘‘ کے حوالے سے تقریب آج ہوگی

لاہور(کلچرل رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آج شام7:00 بجے الحمراء ہال نمبر 2 میں ’’ایک شام ریشماں کے نام‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت و امور نوجوان ڈاکٹر تنویر اسلام مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں معروف گلوکارہ ریشماں اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔