کامیڈی فلمیں بحران ختم کر سکتی ہیں: افتخار ٹھاکر

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار افتخار ٹھاکر ہدایت کار سید نور کی فلم’’ووہٹی لے کر جانی اے‘‘ میں اہم کردار کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ فلم کامیڈی ہے جس میں کام کرکے بہت مزا آیا ہے۔ ا س فلم میں اداکارہ صائمہ نے ہیروئن اور شان نے ہیرو کا کردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فلمیں انڈسٹری کا بحران کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔