”نصیبو“ میں میری اداکاری مدتوں یاد رکھی جائے گی : دعا قریشی

 ”نصیبو“ میں میری اداکاری مدتوں یاد رکھی جائے گی : دعا قریشی

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار دعا قریشی نے کہا کہ ”نصیبو“ میں میری اداکاری مدتوں یاد رکھی جائے گی‘ میں ڈنگ ٹپاﺅ کی بجائے پلاننگ کے ساتھ مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نرگس کے فلم ”نصیبو“ سے الگ ہونے کے بعد اسے پایہ تکمیل پہنچانا انتہائی مشکل تھا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری کیونکہ مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں مشکل سے مشکل کردار نبھا سکتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی بلکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ میری صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ رہی ہیں۔