ہالی ووڈ سٹار رابرٹ ریڈفورڈ چھ سال بعد ''دی کمپنی یو کیپ'' کے ساتھ فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ہالی ووڈ سٹار رابرٹ ریڈفورڈ چھ سال بعد ''دی کمپنی یو کیپ'' کے ساتھ فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔

فلم نیل گورڈن کے ناول پر بنائی گئی ہے جس کا موضوع امریکی فوجی کی زندگی کے نشیب و فراز ہیں۔ فلم میں ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بنیاد پرست مظاہرین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ چھہتر سالہ رابرٹ ریڈ فورڈ کےعلاوہ سوزن سارینڈن، نک نولٹ، اینا کینڈرک اور رچرڈ جنکنز فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم پانچ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔