میں نے شادی کر لی: وینا ملک کا یکم اپریل کو ٹوئٹر پر پیغام

میں نے شادی کر لی: وینا ملک کا یکم اپریل کو ٹوئٹر پر پیغام

ممبئی (نیٹ نیوز) اپریل فول ہے یا حقیقت؟؟ سماجی ویب سائٹ پر ڈراما کوئین وینا ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے کل شادی کر لی۔ یکم اپریل کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام می وینا ملک نے بتایا کہ کل شام ایک چھوٹی سی تقریب میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ وینا کے مطابق اس تقریب میں ان کے چند دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ دولہا کون ہے؟؟ تقریب کہاں ہوئی۔ یہ سب وینا بعد میں بتائیں گی۔ اس پیغام کے بعد وینا ٹوئٹر پر مبارکبادیں وصول کر رہی ہیں۔ ان کے ایک دوست کے پیغام میں وینا ملک کے دولہا کا نام، جان بتایا گیا ہے؟
وینا ملک