شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، جلد دوبارہ نظر آوں گی : مہرین سید

 شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، جلد دوبارہ نظر آوں گی : مہرین سید

لاہور (آئی این پی) اداکارہ مہرین سید نے کہا کہ میں نے خود کو شوبزسے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی مگر بہت جلد شوبز میں نظر آﺅں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز نے نہ صرف مجھے عزت بلکہ مجھ ایک نام اور پہچان بھی دی جس کی وجہ سے میں شوبز کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتی ہوں اور شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں بہت جلد دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دوں گی اور میرے شوہر نے بھی مجھے شوبز سرگرمیوں میں اجازت دے دی ہے۔