احد ملک کی رسم قل، اہم شخصیات کی شرکت

احد ملک کی رسم قل، اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن اور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین احد ملک کی رسم قُل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی جس میں حافظ غلام محی الدین، جمشید ظفر، صفدر خان، ملک بلو، صفدر ملک، فیاض خان، ملک شوکی، حافظ اکرم، قیصر ثنااللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔