سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں‘میگھا
لاہور (آئی این پی) سٹیج اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں‘ شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے ‘میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میگھا نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔