استاد شفقت علی خان رواں ماہ یورپ کے دورہ پر جائیں گے
لاہور (کلچرل رپورٹر) شام چوراسی گھرانے کے معروف گلوکار استاد شفقت علی خان اس ماہ یورپ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے اور اس دوران یورپ کے مختلف ممالک میں پرفارم کریں گے۔ استاد شفقت علی خان نے کہا ہے کہ یورپ میں پاکستانی گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔