اداکار ندیم جعفری سے مسلح افراد کی لوٹ مار
کراچی( کرائم رپورٹر) گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی اداکار او رگلوکار ندیم جعفری سے لوٹ مار ، موبائل فون او رنقدی چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے فرارہوگئے ۔ ندیم جعفری دوستوں کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے۔ گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ تاہم جائے وقوعہ سے فائرنگ کے شواہد یاگولیوں کے خول نہیں ملے‘ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور نے واقعے کانوٹس لیا اور ایس ایس پی ایسٹ کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔