شادی ہال کی دیوار گرنے سے شدید زخمی ہونیوالے اداکار کاشف پرنس دم تو ڑ گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) چند روز قبل شادباغ میں شادی ہال کی چھت تلے آ کر زخمی ہونے والے اداکار کاشف پرنس گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں نواز انجم، سحر عباس، شاہد خان، ببو رانا، سخی سرور، ناصر چنیوٹی، طارق ٹیڈی، سرفراز وکی، طاہر نوشاد اور حامد رنگیلا شامل تھے۔ رسم قل آج بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد گلزار مدینہ بادامی باغ لاہور میں ادا کی جائے گی۔