پڑوسیوں کی شکایات سے تنگ میڈونا نے گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا

پڑوسیوں کی شکایات سے تنگ میڈونا نے گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا


نیویارک (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کا نیویارک میں واقع لگژری گھر فروخت کےلئے پیش کر دیا گیا۔وہ یہ گھر اپنے پڑوسیوں کی مستقل شکایتوں سے تنگ آ کر بیچ رہی ہیں جنہیں ان کے تیز آواز میں گانے سننے اور شوروغل سے بھرپور پارٹیاں کرنے پر کافی اعتراضا ت تھے جس پر وہ عدالت میں میڈونا کے خلاف مقدمہ بھی کر چکے ہیں۔