زیبا بختیار کی درخواست پر ریاض الرحمن ساغر اذان کی مدد کیلئے تیار

زیبا بختیار کی درخواست پر ریاض الرحمن ساغر اذان کی مدد کیلئے تیار


لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ زیبا بختیار نے نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا اختلاف عدنان سمیع خان سے ہو سکتا ہے لیکن اذان کے ساتھ نہیں۔ اذان بطور ہدایت کار اور موسیقار ایک نئی فلم شروع کر رہا ہے اس کے نغمات آپ کو لکھنے ہیں۔ اس کے جواب میں ریاض الرحمن ساغر نے کہا کہ اذان میرے ہاتھوں میں کھیلتا رہا ہے۔ میرا آپ سے بیٹی جیسا رشتہ ہے تو وہ بھی میرے لئے نواسے جیسا ہے اور میں اس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کروں گا۔