اداکارہ ماہ نور حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

اداکارہ ماہ نور حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی


لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ وہ ایک ماہ قبل سعودی عرب گئی تھیں۔ انہوں نے واپسی پر بتایا کہ حجاز مقدس قیام کے دوران مجھے دلی سکون ملا ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اتنی چھوٹی عمر میں حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔