گانوں، رقص، ذومعنی جملوں پر پابندی سٹیج ڈراموں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری

گانوں، رقص، ذومعنی جملوں پر پابندی سٹیج ڈراموں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب آرٹس کونسل اور ضلعی حکومت نے سٹیج ڈراموں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس میں ذومعنی شاعری پر مبنی گانوں اور ان پر رقص کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ فحش جملے بازی کرنے والے فنکاروں کیخلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔