پرانے چہرے نئے میک اپ کےساتھ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے: امیر العظیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و پی پی 147 سے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار امیر العظیم نے کہا ے کہ صدر زرداری جنرل مشرف کے انجام سے نصیحت پکڑیں اقتدار ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرمپورہ سکیم نمبر1 میں انتخابی جلسے کا افتتاح اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ ظلم کا ستیایا عام آدمی جاگ اٹھا ہے۔ اب ظلم سہنے کے بجائے ظلم کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ایک بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے یہ ہمارے نمائندوں کے ایماندار، باکردار اور پڑھے لکھے ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ میر العظیم نے کہا کہ پانے چہرے نئے میک اپ کے ساتھ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔