نادرا کی جانب سے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرکے بلوچستان ،خیبرپختونخواہ ،سندھ، پنجاب اور فاٹا کے حوالے کر دی گئی ہیں.

نادرا کی جانب سے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرکے بلوچستان ،خیبرپختونخواہ ،سندھ، پنجاب اور فاٹا کے حوالے کر دی گئی ہیں.

ترجمان نادرا کے مطابق تصویر والی حتمی فہرستیں کاپی ایک اور کاپی دو شائع کرکے تمام صوبوں کو بھجوا دی گئی ہیں،، پنجاب کے سینتیس میں سے بتیس اضلاع کی کاپی ایک چھاپ کر پنجاب کو دے دی گئی ہے،، ترجمان کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی گئی جن پر ووٹر کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہے. مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے،، فہرستوں میں جامع معلومات اور ووٹرز کے انگوٹھے کے لیے بھی جگہ رکھی گئی ہے،، بغیر تصویر کےفہرستوں کی تعداد چار لاکھ بیس ہزار ہے جبکہ تصویر والی فہرستوں کی تعداد دو لاکھ اسی ہزار ہے.