مکافات عمل شروع ہوا تو مشرف کا پسینہ چھوٹ گیا: مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے پی پی141سے نامزد امیدوار و سابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ مکافات عمل شروع ہوا تو ''جعلی کمانڈو'' پرویز مشرف کاپسینہ چھوٹ گیا۔ مسلم لیگ (ن) آزاد عدلیہ اورقانون کی حکمرانی کے حق میں ہے۔ ہمارے نزدیک کوئی قومی مجرم قابل رحم نہیں ہو سکتا، عدلیہ کوآزادانہ طور پر اس کاکام کرنے دیا جائے۔ عدلیہ کے منصفانہ کردار سے پاکستان میں جمہوریت اورمعیشت مضبوط ہو گی اور سیاسی کلچر تبدیل ہوگا۔ منتخب جمہوری حکومت پرقبضہ جمانا،آئین توڑنا، منتخب وزیراعظم کو گرفتار کرنا، اٹھارہ کروڑ عوام کو ناحق یرغمال بنانا اور نواب اکبر بگٹی سمیت ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلنا پرویز مشرف کے مجرم ہیں۔