ملک آصف جہانگیر پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک آصف جہانگیر نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ ر وز این اے 125 سے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان اور پی پی 156 کے امیدوار احسن رشید کے مشترکہ انتخابی دفتر میں ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔ ملک آصف جہانگیر نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کے لئے نجات دھندہ قرار دیا۔