مسلم لیگ ن آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والی پارٹی ہے: تنویر اشرف کائرہ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ اور اقلیتی ونگ کے صدر پرویز رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ آریت کی کوکھ سے جنم لینے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی، غلط پالیسیوں، ناکام منصوبوں اور لوٹ مار کے باعث ن لیگی قائدین کو الیکشن 2013ءمیں بدترین شکست نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے اور معروضی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو ابھی سے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کا سورج وفاق و دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا عوامی راج قائم ہو گا۔