مجلس وحدت مسلمین ملک میں دہشت گردی لاقانونیت اور اقرباءپروری کے خاتمہ کیلئے میدان میں آئی ہے: سید اسد عباس شاہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پی پی 151سے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں دہشت گردی، لاقانونیت،کرپشن اور اقرباءپروری کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرنے کیلئے میدان عمل میں آ کھڑی ہے، انشاﷲ 11 مئی کے دِن ملت جعفریہ گھروں سے ایسے نکلے گی جیسے عاشور کے دِن نکلتے ہیں۔