سابق حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا: جے یو آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی ملک میں احتساب کا ایسا نظام نافذ کرے گی جس میں صدر اور وزیر اعظم کو بھی استثنی حاصل نہیں ہو گا بلکہ انھیں جواب دہ ہو نا ہو گایہ باتیںجے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے غالب مارکیٹ گلبرگ میںپی پی 152کے امیدوار مولانا فصیح الدین سیف کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ صدارت صاحبزادہ خواجہ رشید احمدنے کی اجتماع سے قاری نذیر احمد، مولانا فصیح الدین سیف اور دیگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناءجے یو آئی کے این اے 120کے امیدوار قاری ثناءاللہ پی پی 139کے امیدوار مولانا نعیم الدین، پی پی 152کے امیدوار مولانا فصیح الدین این اے 118کے امیدوار حافظ عبدالودود شاہد اور پی پی 137کے امیدوار نعیم اشرف مغل پی پی 143کے امیدوار محمد افضل خان پی پی 138کے امیدوار حاجی محمد اجمل پی پی 140کے امیدوار ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، پی پی148کے امیدوار حافظ نصیر احرار این اے 123سعد سلطان، قاری امجد سعید، حاجی محمد قیوم، حافظ عبدالواجد نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ہی ملک وملت کی نظریاتی اساس کی ترجمان ہے جے یو آئی اگر موجودہ اسمبلی میں نہ ہوتی تو ملک کو سیکولر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہوتا سابقہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے تحفوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔