خواتین ووٹ سے اپنی طاقت منوائیں: پیر شاہ محمد قادری

لاہور (پ ر) اسماءالحسنٰی فا¶نڈیش کے چیئرمین پیر شاہ محمد قادری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات میں خواتین ووٹ کی طاقت سے اپنی اہمیت منوائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسماءالحسنٰی فا¶نڈیشن پاکستان کی جانب سے شروع کی جانے والی تحریک بیداری نسواں بڑی تیزی سے مقبولیت پکڑرہی ہے اب خواتین میں یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ ملک میں تبدیلی بوڑھوں یا نوجوانوں کے ووٹوں سے نہیں بلکہ خواتین کے ووٹوں سے آئے گی۔