جھوٹے وعدے کرنیوالوں کی سیاست 11 مئی کو ختم ہو جائے گی: تحریک انصاف

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 126 کے امیدوار شفقت محمود نے انتخابی مہم کے حوالے سے جوہر ٹا¶ن، مکہ کالونی اور ماڈل ٹا¶ن میں جبکہ اور این اے 118 کے میدوار حامد زمان نے بیگم کوٹ، سلطان پورہ، بھٹو کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کی سیاست کو عوام 11 مئی کو مسترد کر دے گی۔ تحریک انصاف عوام کے سونامی کے ذریعے مفاد پرست ٹولے کو بہا کر لے جائے گی۔