جب تک سانس باقی ہے بھٹو اور بینظیر کے مشن کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا: حر بخاری

لاہور (خبر نگار) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ پنجاب کے کوآرڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی سانس باقی ہے بھٹو اور بینظیر کے مشن کے لئے جدوجہد جاری رکھوں گا‘ عہدے اور مراعات لیکر اپنی شہید قیادت سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے‘ واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں پیپلز پارٹی کو شہید قیادت کی پالیسیوں کے مطابق چلایا جائے جان بھی مانگی جائے تو دریغ نہیں کریں گے۔