انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی میں مزید سیاستدان شامل ہوں گے: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے دوسری جاعتوں کے افراد اس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں عام انتخاب سے قبل پیپلز پارٹی میں مزید سیاستدان شامل ہوں گے۔ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔ جن جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو دھوکہ دیا وہ بے نقاب ہو چکی ہیں۔ اب ان جماعتوں کے کارکنان دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے یہ آئندہ وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔