اقتدار کی ہوس مشرف کو قانون کے شکنجے میں لے آئی: خواجہ سعد رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور این اے 125 سے امیدوار قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس آمر پرویز مشرف کو قانون کے شکنجے میں لے آئی۔ پرویز مشرف کی گرفتاری کا پروانہ تو محض ایک شروعات ہے۔ عنقریب عوامی عدالت سے زرداریوں، حواریوں، کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہوں گے۔ کوئی بھی قومی مجرم خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے ایک دن انصاف اور احتساب کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔ آزاد اور فعال عدلیہ کے ہوتے ہوئے پرویز مشرف سمیت قومی مجرموں کا قانون کی گرفت سے بچ نکلنا خارج از امکان ہے۔ وہ شتر محلہ بڑا میدان اور سلطان پارک میت مختلف مقامات پر ع وامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ امیدوار پی پی 155 میاں نصیر احمد، امیدوار پی پی 156 چودھری محمد یٰسین سوہل، حاجی اقبال، اخلاص شاہ میت مقامی رہنما¶ں نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اناڑیوں کے شوق اقتدار کیلئے پاکستان کا مستقبل دا¶ پر نہیں لگایا جا سکتا۔