پیپلز پارٹی کو ہرانا کسی کے بس میں نہیں: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں ہرانا کسی سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں، انہوں نے دہشتگردی اور انتخابی ریلیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر نگران حکومت، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔