سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش جماعت اسلامی کی کمزوری نہیں: لیاقت بلوچ

 سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش جماعت اسلامی کی کمزوری نہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) این اے 126لاہور سے امیدوار رکن قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش جماعت اسلامی کی کمزوری نہیں، ہمارے پیش نظر قومی مفادات اور مشترکہ مقاصد کا تحفظ تھا، ہم نے باوقار طریقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی، اگر مذاکرات کانتیجہ برآمد نہیں ہوا تو اس کے ذمہ دار خود کو بڑا سمجھنے والے ہیں، بڑے کو بڑے پن کا مظاہرہ بھی کرنا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرنل ریٹائرڈ اکرام الحق کی میزبانی میں جمخانہ کلب میں ”پاکستان نیشنل فورم“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت سابق نیوی چیف ایڈمرل یسطور الحق نے کی ۔