”امیدواروں کی جیت میں ریلوے کالونیاں اہم کردار ادا کریں گی“

لاہور (میاں علی افضل سے) الیکشن 2013ءمیں صوبائی دارالحکومت کی ریلوے کالونیوں میں رہائش پذیر ہزاروں ووٹر سیاسی میدواروں کیلئے بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں صوبائی دارالحکومت کے تمام حلقوں میں ریلوے ملازمین کی رہائشیں ہیں جہاں رہنے والے کسی بھی امیدوار کی جیت اور ہار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریلوے کالونیوں کے رہائشیوں کی سب سے زیادہ تعداد این اے 122 میں ہے حلقہ میں جمیلہ آباد، لارکس کالونی، پی این جی، مغل پورہ روڈ، باجا لینڈ، مغل پورہ ڈاکخانہ، گریفن کالونی، برڈ کالونی، لوکو شاپ، پاور ہا¶س میو گارڈن و دیگر ریلوے کالونیاں موجود ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ووٹر رہائش پذیر ہیں۔