پولنگ سٹاف کی تربیت کا سلسلہ آج شروع ہوگا

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمیشن صوبائی دارالحکومت کے 13 قومی اور 25 صوبائی حلقوں کے لئے تعینات کئے جانے والے 33 ہزار پولنگ سٹاف کو تربیت دینے کا سلسلہ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں 13 ٹریننگ سنٹر قائم کئے ہیں جہاں روزانہ پونے دو سو کے قریب افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کار سلسلہ آج سے 5 مئی تک جاری رہے گی۔