نظام مصطفی دنیاآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے:قاری زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل اور حلقہ این اے126 سے قومی اسمبلی کے امیدوار علامہ قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ دولت کے بل بوتے اور اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا انتخابی میدان میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو اقتدار میں لانے کی بجائے نظام مصطفےٰ کو اقتدار میں لائیں۔ نظام مصطفےٰ دنیا میں تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے اور آخرت میں بھی ہمارے کام آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان کا ماضی اور قیادت بے داغ ہے۔