میاں شہباز شریف کے مقابلہ میں الیکشن ضرور لڑوں گا:سردار شوکت ڈوگر

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 161سے آزاد امیدوار سابق ایم پی اے سردار شوکت ڈوگر نے حلقہ میں مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ رائے ونڈ کے شہریوں کی طرف سے دی گئی عزت کا قرض الیکشن جیت کر ان کے مسائل حل کرکے اتاریں گے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے مقابلہ میں صرف وہ ہی الیکشن لڑیں گے ۔