میاں شہباز شریف آج حلقہ این اے 129 کا دورہ کرینگے

رائے ونڈ (نامہ نگار) امیدوارقومی اسمبلی این اے 129میاں شہباز شریف آج اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کررہے ہیں، اس دوران وہ حلقہ کی اکثریتی میواتی برادری کے سرکردہ افراد سے خصوصی ملاقات کریں گے، کسان ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدرمسلم لیگی رہنما چودھری سجاد احمد خاں میو اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ میاں شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔