مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کا اعلان، کہیں شادیانے، کہیں ماتم

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کے اعلان کے بعد کہیں شادیانے بجائے گئے اور کہیں ماتم کا سماں رہا۔ شہباز شریف سیکرٹرےٹ کے انچارج نوشاد حمید کو ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگی کارکنوں نے شاہ عالمی میں اکٹھے ہو کر سوگ منایا۔ پی پی 138 مےں سابق اےم پی اے قےصر امےن بٹ کو مسلم لےگ ن کا ٹکٹ نہ دےنے کے خلاف راوی روڈ کے رہائشےوں کی بڑ ی تعداد جن مےں سابق ےونےن کونسل ناظمےن اور کونسلرز سمےت خواتےن کی بڑ ی تعداد نے احتجاجی مظاہر ہ کےا ۔ پی پی 154کے کارکنوں نے میاں سلیم کے حق میں ماڈل ٹاو¿ن سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ توصیف شاہ کو پی پی 151سے پارٹی ٹکٹ ملنے کی خوشی میں علامہ اقبال ٹاو¿ن کے مسلم لیگ ن لاہور کے جائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ اور نیلم بلاک ویلفئر سوسائٹی کے سرپرست امتیاز مرشد کی قیادت میں ریلی نکالی۔