ماجد ظہورکو پی پی 140 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے پر کارکنوں کا جشن

ماجد ظہورکو پی پی 140 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے پر کارکنوں کا جشن

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کے صوبائی حلقہ 140 سے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ماجد ظہور کو ٹکٹ ملنے پر خواجہ عارف کی قیادت میں کارکنوں نے آتش بازی کی اور علاقے میں مٹھائی تقسیم کی مزنگ کے رہائشیوں نے بھی مٹھائی تقسیم کی اور قیادت کے فیصلے کو دانشمندی قرار دیا۔ پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے ایماندار اور مخلص کارکن کو ٹکٹ دے کر مسلم لیگ ن نے باصلاحیت محنتی اور دیرینہ کارکنوں کی سرپرستی کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور وہ نوازشریف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں ماجد ظہور نے کہا وہ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری پوری محنت اور دیانت سے پوری کریں گے۔ وہ تمام پارٹی قیادت کے انتہائی مشکور ہیں اور پارٹی قیادت اور اہل حلقہ کو مایوس نہیں کریں گے۔