لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل مخلص و باکردار حکمران ہی حل کر سکتے ہیں: امیرالعظیم

لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل مخلص و باکردار حکمران ہی حل کر سکتے ہیں: امیرالعظیم

لاہور (سیف اللہ سپرا) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے امیدوار امیرالعظیم نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے معیشت کا پہیہ روک دیا ہے۔ سی این جی سٹیشنوں پر لمبی لمبی لائنیں حکمرانوں کا منہ چڑا رہی ہیں۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں۔ یہ تمام مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ بشرطیکہ مخلص، محنتی اور باکردار حکمران آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وقت میں الیکشن 2013ئ، نگران حکومت اور شفاف انتخابات کے تقاضے کے موضوع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات کے نتائج ایسے ہوں گے کہ قومی اور تمام صوبائی حکومتیں مخلوط ہی بنیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ترازو کے نشان کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہمارا کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا۔ تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور بعض دیگر جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات ہو رہی ہے۔